ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نواز شریف کی وطن واپسی پر کامیاب سیاسی پاور شو کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ، اتوار کے روز پہلے جلسہ عام کا انعقاد کیاجارہاہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر کامیاب سیاسی پاور شو کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم سابق ایم این اے ملک کے حلقہ میں اتوار کے روز پہلے جلسہ عام کا انعقاد کیاجارہاہے جس میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسہ عام سے خطاب کرینگی.
جلسے سے قبل سابق ایم این اے ملک ریاض نے جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انھوں نے کہا کہ قائد کا استقبال تاریخی ہوگا اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔
جلسہ گاہ میں (ن) لیگ کے پارٹی پرچم، ہورڈنگز اور کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔