نواز شریف کا وطن روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کا امکان

30 Sep, 2023 | 06:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف کا پاکستان  روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف  کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  نواز شریف  چار سے پانچ روز  سعودی عرب میں قیام کرینگے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  نواز شریف کی دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران متعدد ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ 21 اکتوبر کو دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں