ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف کی وطن واپسی ، قانونی ٹیم کا اہم فیصلہ

نوازشریف کی وطن واپسی ، قانونی ٹیم کا اہم فیصلہ
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل کرلی ۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی،قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے،حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے۔

 قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا،نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد سوموار کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے،نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے،امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔