چیئرمین پی ٹی آئی کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

30 Sep, 2023 | 05:39 PM

ویب ڈیسک: وفاقی شرعی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نکاح سے متعلق نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،جسٹس خادم حسین شیخ اور جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور بنچ کا حصہ ہونگے ۔

 شریعت کورٹ نے 7 فروی 2022 کو شاہد اورکزئی کی درخواست خارج کردی تھی،درخواست گزار نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں