ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کا جلد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 پاکستان پیپلز پارٹی کا جلد پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلا ت کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سوموار کو لاہور پہنچیں گے،پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وسطی پنجاب کی قیادت سے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول طلب کر لیا،ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کوجلد ورکرز کنونشن کرنے کی تاکید کر دی گئی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب بھر کے ورکرز کنونشن میں خود شرکت کریں گے،بلاول بھٹو زرداری کی عوامی رابطہ مہم ساہیوال ڈویژن سے شروع ہوگی۔