پشاور; کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد

30 Sep, 2023 | 04:39 PM

عامر شہزاد: بڑی تباہی ٹل گئی،پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں کھیتوں سے 10 راکٹ گولے برآمد کرلئے گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  بم ڈسپوزل یونٹ نے راکٹ گولے تحویل میں لیکر سرچ آپریشن مکمل کر لیا، تفتیش شروع کردی ہے ،متھرا کا علاقے ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے سرحد پر واقع ہے، متھرا میں دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،خفیہ اطلاع پر کھیتوں سے گولے برآمد کئے۔

 پولیس کے مطابق راکٹ گولے بم ڈسپوزل یونٹ نے تحویل میں لے لیں، بم ڈسپوزل یونٹ نے کھیتوں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے،راکٹ گولوں کی تحقیقات شروع کردی ہے ،کھیتوں کے مالک کو شامل تفتیش کیا ہے،راکٹ گولے ممکنہ طور پر سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہوسکتے تھے۔

مزیدخبریں