باپ نے بیٹوں کے ساتھ ملکر کلہاڑی کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا

30 Sep, 2023 | 03:38 PM

ویب ڈیسک :بھارت میں ایک شوہر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کلہاڑی کے وار سے بیوی کی گردن سمیت انگلیاں بھی کاٹ دیں۔

تفصیلات کے مطابق   بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چمراہ گاؤں  میںافسوس نا ک واقعہ  پیش آیا، جہاں خاتون کی سر کٹی لاش ملی۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کی جانے والی خاتون کا نام مایا دیوی ہے جس کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال کے درمیان ہے  شوہر کا نام رام کمار اہیروار ہے اور خاتون رام کی دوسری بیوی تھی۔ قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سےکارروائی شروع کی گئی جس کہ دوران انہیں معلوم ہوا کہ قتل میں شوہر اور سوتیلے بیٹوں سمیت ایک اور رشتے دار شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم رام کمار نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو بیٹے کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے قتل کیا وہ دوسرے بیٹے کے ساتھ بھی ناجائز تعلقات چاہتی تھی۔ 

ملزم نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بیٹوں اور رشتے دار کے ساتھ مایا کو گاڑی میں بیٹھا کر چمراہ گاؤں لے گیا جہاں پہلے اسے گلہ گھونٹ کر مارا گیا اور اس کے بعد کلہاڑی کے وار سے اس کی گردن دھڑ سے الگ کرکے انگلیاں بھی کاٹ دیں جب کہ لاش نیم برہنہ حالت میں پھینکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے قتل کے لیے استعمال کی جانے والی کلہاڑی برآمد کرلی ہے۔

مزیدخبریں