اکبری دور کی یادگار شاہی قلعہ کے زیرزمین حمام دریافت

30 Sep, 2023 | 02:03 PM

سٹی 42: مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کا انوکھا اور نیا حمام دریافت جواہر لال نہرو اور جہانگیر بدر سمیت بڑے سیاسی رہنماوں کے قید خانے، خفیہ سرنگ موجودہ دور میں کس کے زیر استعمال ہیں؟

مغل بادشاہوں کے جاہ و جلال کی تصویر شاہی قلعہ آج بھی  روزانہ مقامی اور دیگرممالک سے آئے ہوئے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتاہے،آج بھی اس قلعے کی دیواروں  میں اور زیرزمین ایسے کئی راز ہیں جن کی کھوج جاری ہے،والڈسٹی اتھارٹی اس کیلئے کوشاں نظرآتی ہے،شاہی قلعہ کے نئے دریافت ہونے والے شاہی حمام، بارودخانہ اور رائل کچن پر دریافت کے بعد کام جاری ہے،عام لوگ ابھی تک ان جگہوں پر نہیں جاسکتے، 24نیوز کے وی لاگراورسینئرصحافی مناظرعلی نے اپنے پروگرام میں ان عمارتوں کو اندرسے خصوصی طورپر دکھایااور ماہرین سے گفتگو کی۔
سینئرصحافی مناظرعلی سے گفتگو کے دوران ماہرین نے بتایا کہ ابھی ان عمارتوں پر مزید کام جاری ہے تاکہ مرمت کرکے عام سیاحوں کے لیے کھولی جاسکیں اور یہ لوگوں کے لیے خاصی توجہ کا سبب بننے والی عمارتیں ہیں۔ کئی ایکڑ پر محیط اس تاریخی ورثہ میں کم و بیش 20 سے زائد یادگاریں ہیں۔ جو لگ بھگ گذشتہ پانچ سو برس میں اس کو مسکن بنانے والے بادشاہوں اور ان کے ادوار کی نشانیاں ہیں۔ ہر ایک کا طرزِ تعمیر منفرد ہے۔
تاہم ان کی کوئی باقاعدہ ترتیب نظر نہیں آتی اور یہ امر الجھن کا سبب بنتا ہے۔ قلعے کے مرکزی دروازے سے گزرتے ہی ذہن پر سوالوں کی بوچھاڑ ہوتی ہےاورتاریخ کی کھوج میں مصروف عمل ماہرین ان سوالوں کے جوابات ڈھونڈھنے کیلئے کوشاں ہیں۔24نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران شاہی قلعہ کی انچارج سیدہ فائزہ شاہ نے بتایا کہ وہ جہاں عمارتوں کی حالت خراب ہونے سے بچانے پر پوری نظر رکھتی ہیں وہی اپنی ٹیم سمیت وہ پوری طرح متحرک ہیں کہ یہاں آنے والے سیاح بھی محفوظ انداز میں تفریح کرسکیں اورتاریخ کے جھروکوں میں جھانک سکیں۔فیملیز کے لیے ماحول کو محفوظ ترین بننے کی پوری کوشش ہے اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہیں۔
دوران وی لاگ ماہرین نے بتایا کہ رائل کچن میں کچھ مقام ایسے بھی ہیں جہاں ماضی میں اہم سیاسی رہنماؤں کو قید رکھاگیا اور جواہر لعل نہرو نے بھی انگریز دور میں یہاں چھ ماہ قید کاٹی ہے، رائل کچن وہ جگہ ہے جہاں مغل بادشاہوں اور ان کی فوجوں کے لیے کھانا تیار ہوتاتھا اور یہاں دو سوسےاڑھائی سو سے قریب باورچی کھانا بناتے تھے،چاول،زردہ،ہرن ار خرگوش کا گوشت زیادہ تر پکایاجاتاتھا۔

مزیدخبریں