( سٹی42)لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی پرتشدد واقعات کےدرج 3 مقدمات میں میاں محمودالرشیدکی ضمانت پر سماعت 5اکتوبرتک ملتوی کردی۔
سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں محمود الرشید کی ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی،عدالت نے میاں محمود الرشید کے وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان نزر آتش کرنے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینیٹر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام ہے۔
میاں محمود الرشید 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔