جائیداد کا لالچ، ظالم شوہر نے بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا

30 Sep, 2023 | 01:37 PM

شیرباز بلوچ :اوباڑو کے نواحی گاؤں مزار چاچڑ میں بے رحم شوہر قادر بخش چاچڑ نے اپنی اہلیہ صغراں کو جائیداد کے معاملہ پر کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اطلاع ملتے ہی پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور آلہ قتل کلہاڑی اپنی تحویل میں لے لیا۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ڈہرکی کی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس  حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارے جارہے ہیں

مزیدخبریں