ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمت میں مزید اضا فہ ،سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نا ممکن ہوگیا

سبزیوں کی قیمت میں مزید اضا فہ ،سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نا ممکن ہوگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فر یحہ بتول :سبزیوں کی قیمت میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نا ممکن ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیاز کی سرکاری قیمت 85،مارکیٹ میں 100روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 75،مارکیٹ میں 120روپے ،لہسن کی سرکاری قیمت 480،بازار میں 550روپے کلو میں فروخت،ادرک کی سرکاری قیمت 1100،بازار میں 1200روپ کلو میں بیچا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ میتھی 220کی بجائے 270،بینگن 100روپے کلو،گوبھی 155کی بجائے 200، شملہ مرچ 210روپے کلو ،اروی130کی بجائے 160، پالک 48کی بجائے60روپےکلو میں فروخت کی جا رہی ہے ۔