ویب ڈیسک : شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گرنے سے لاہور سے فیصل آباد تک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے ٹریک پرپُل کا ایک ٹئیر ٹیڑھا ہوگیا، پُل کا ٹئیرٹیڑھا ہونے سے لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا۔ریلوے حکام کا بتانا ہےکہ ٹرینوں کو وزیر آبادکی طرف سے ڈائیورٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی پُل کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے اور 72 گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے برج کا پلر ناکارہ ہونے پرلاہور تا فصیل آباد ٹرین سروس معطل کی گئی ہے جس کے پیش نظر لاہور سےکدیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس، لاہور اور فصیل آبادکے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ قراقرم ایکسپرس ساہیوال کے راستے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔