دہشتگردوں کا سرغنہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارا گیا

30 Sep, 2023 | 02:51 AM

احمد منصور:  خیبرپختونخوا کے علاقوں پاراچناراور مردان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ماراگیا جبکہ ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔

مردان کےعلاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اس دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر فیصل مارا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 دوسری جانب پاڑاچنار میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا،33 سالہ شہید لانس نائیک غیرت خان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں