اسحاق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

30 Sep, 2022 | 10:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی، ان کاکہناتھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے  لیٹر ہو گئی،اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ مٹی کا تیل 10 روپے 19 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں