ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پولیس مقابلہ، 6 افسران کیخلاف مقدمہ درج

جعلی پولیس مقابلہ، 6 افسران کیخلاف مقدمہ درج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وہاڑی میں جعلی پولیس مقابلے کے نتیجے میں لیاقت نامی شہری ہلاک ہوگیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سخت ردعمل  دیتے ہوئے 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے ماچھی والا میں جعلی پولیس مقابلے میں لیاقت نامی شہری کو قتل کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر مقابلے میں ملوث وہاڑی پولیس کے 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ افسران میں اے ایس آئی یونس علی، ٹی اے ایس ائی وقاص ، کانسٹیبل ابرار ، وقار ، وقاص اور ڈرائیور آصف شامل تھے۔

آئی جی پنجاب نے انتظامی غفلت برتنے اور حقائق چھپانے پر ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کو عہدے سے ہٹا دیا۔جعلی مقابلے کے بعد موقع پر پہنچ کر بھی افسران کے خلاف رپورٹ نہ کرنے اور واقعہ کو چھپانے کی کوشش میں ڈی ایس پی صدر وہاڑی سعادت علی کو بھی معطل کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان نے متعلقہ واقعے کی انکوائری کی تھی۔

مقتول علی لیاقت کے والدین نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی میرٹ پر انکوائری کرانے کی اپیل کی تھی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔جعلی پولیس مقابلے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے آر پی اوز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے واقعہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر