چھٹا ٹی20 میچ،انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

30 Sep, 2022 | 10:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    انگلینڈ نے ٹی 20  سیریز کے چھٹے انٹرنیشنل   میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلش بیٹسمینوں نے صرف 15 ویں اوورمیں پورا کرلیا، فل سالٹ 41 گیندوں پر 87 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

 قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 169رنز بنائے تھے، بابر اعظم 87 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ،فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ وکٹ کیپر محمد حارث نے آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا۔محمد رضوان اور حارث رؤف کو آج آرام دیا گیا ۔

مزیدخبریں