طالب علموں کو بڑا ریلیف مل گیا

30 Sep, 2022 | 06:26 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہور سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، محکمہ ہائرایجوکیشن نے منظوری دے دی۔
 لاہور بورڈ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔امیدواراب 10 اکتوبر تک سنگل فیس کے ساتھ نویں کے داخلے بھجواسکیں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

مزیدخبریں