کینسر کے مریضوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

30 Sep, 2022 | 04:35 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) کینسر کے مریضوں کو علاج فراہم کرنے میں حکومتی غفلت ، کینسر کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کے لیے مختص1ارب 71 کروڑ روپے کا فنڈ لیپس ہوگیا۔ میو اور جناح ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے دو میشیں خریدی جانی تھیں۔
  کینسر کے مریضوں کو علاج فراہم کرنے کے لیے مالی سال 2021-22 میں ایک ارب 71کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا تھا لیکن محکمہ صحت کے حکام کے نے مشینوں کی خریداری تو نہ کی اور فنڈ لیپس ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کینسر کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کے لیے مختص1ارب 71 کرور روپے جس مقصد کے لیے جاری کیا گیا تھا وہ اس مقصد کے لیے استعمال ہی نہیں ہوا ۔

دستاویزات کے مطابق میو اور جناح ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے دو مشینیں خریدی جانی تھیں،محکمہ صحت کے حکام مشینوں کی خریداری کے لیے جاری ہونے والے فنڈ بھی لیپس کربیٹھے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2021-22 میں انتظامیہ کو مشینوں کی خریداری کے لیے فنڈ جاری کیا گیا تھا،سرکاری ہسپتال میں لینیر ایکسلریٹر کی عدم دستیابی پر مریض دربدر ہوچکے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے تھےلیکن بڈ میں تحفظات ہونے پر معاملہ اب کورٹ میں جس کے باعث تاخیر ہے ۔

مزیدخبریں