انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

30 Sep, 2022 | 04:20 PM

Imran Fayyaz

(کلیم اختر) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکاآخری روز، چیف کمشنرز کوشام 6بجے تک ٹیکس دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایات کر دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق معاونت کیلئے ٹیکس دفاتر شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے،رات12 بجے تک گوشوارے جمع کرانیکی سہولت ہے۔ واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکاآخری روز عوام کی سہولت کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے انکم  ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبرتک بڑھادی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2022 تھی جو اب 31 اکتوبر 2022 تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں