(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا، اسحاق ڈار کی سینیٹ میں بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
واضح رہےکہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دو روز قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اسحاق ڈار پانچ سال سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس آئے تھے۔