جے یو آئی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا

30 Sep, 2022 | 02:45 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

جے یو آئی (ف) نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایکٹ خلاف شریعت قرار دیا جائے۔ جے یو آئی ف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ رکھ دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔

مزیدخبریں