(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کے قانون کے خلاف ایک اور درخواست دائرکردی گئی، عدالت نے وفاق، وزارت داخلہ، قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ ,وزارت انسانی حقوق ، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
بیرسٹر ابوزر سلیمان نیازی نے موقف اختیار کیا کہ بغاوت کے متعلق پی پی سی کا سیکشن 124 اے آئین کےآرٹیکل 19 سےمتصادم ہے، درخواست میں بغاوت سے متعلقہ سیکشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔