ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 36 کروڑ روپے ملیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کو 18 کروڑ روپے کے قریب رقم دی جائے گی، سُپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے والی ہر ٹیم کو 5اعشاریہ 6 ملین ڈالر کے کل انعامی رقم میں سے 4 لاکھ ڈالر ملیں گے۔سپر 12 مرحلے میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی آٹھ ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ ہیں۔

دیگر آٹھ ٹیمیں چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کی گئیں ہیں، گروپ اے میں نمیبیا، سری لنکا، نیدرلینڈز، یو اے ای اور گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہیں، جو پہلا راؤنڈ کھیلیں گی۔پہلے مرحلے میں ایک میچ جیتنے کی انعامی رقم چالیس ہزار ڈالر ہے، جبکہ کُل بارہ میچوں کے جیتنے کی انعامی رقم چار لاکھ اسی ہزار ڈالر ہوگی۔پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والی چار ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر ملیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہاہے جو کہ 13 نومبر تک جاری رہے گا ۔

Ansa Awais

Content Writer