ویب ڈیسک :پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شہزاد اعظم رانا 95 فرسٹ کلاس، 58 لسٹ اے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے تھے۔شہزاد اعظم رانا کے انتقال پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمر گل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھاکہ آسٹریلیا پہنچتے ہی شہزاد اعظم رانا کی موت کا پتا چلا، وہ بہت ہی اچھا انسان تھا۔
عمر گل نے شہزاد اعظم رانا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔