ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچ گئے۔

اس موقع پر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت کا کمرہ بند کر دیا۔عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔ عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ریڈر سے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا ہوں، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے۔

Ansa Awais

Content Writer