پنجاب بیوروکریسی میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ

30 Sep, 2022 | 10:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پنجاب بیوروکریسی میں ایک بار  پھر  بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق احمد مستجاب کرامت  کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ امبرین ساجد کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی اور حمیرا اکرام کو اسپیشل سیکرٹری محکمہ مواصلات لگا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خواجہ محمد سکندر ذیشان ڈی جی انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی میں فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے 3 افسران کی خدمات محکمہ پولیس کو واپس کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں