(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری شعبہ میں 2000 میگاواٹ شمسی بجلی کے منصوبے لگانے کی اصولی منظوری دیدی۔
اجلاس میں ملک میں ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت 10 ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے شروع کر رہی ہے جن سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہو گی۔ چاروں صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلز کو ترجیحی بنیاد پر شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ملک بھر میں ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری پاور ڈویژن اور آبی وسائل کی وفاقی وزارت کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔