پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو اپنے فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتا چل گیا

30 Sep, 2022 | 09:55 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو اپنے فیک ٹوئٹر اکاؤنٹ کا پتا چل گیا۔

عامر جمال نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کردی ہیں۔ عامر جمال نے لکھا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ میرا نہیں ہے، یہ شخص غیر متعلقہ چیزیں ٹوئٹ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس اکاؤنٹ کے بارے میں جلدی رپورٹ کریں تاکہ مزید غلط فہمی سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں