ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا۔
پاکستان کرکٹ بوڈ ( پی سی بی) ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ترجمان قومی ٹیم کے مطابق نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔فاسٹر بولر کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی جس کے بعد وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔ترجمان کرکٹ ٹیم کے مطابق اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔