صبا قمر اور ایمان سلیمان کو بھارتی ویب سیریز میں کاسٹ کرلیا گیا

30 Sep, 2021 | 07:41 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: صبا قمر اور ایمان سلیمان کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کے لیے بننے والی ایک ویب سیریز میں  کاسٹ کرلیا گیا۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کی پروڈویسر شیلجا کجریوال کی جانب سے پہلے فواد خان اور اب  صبا قمر اور ایمان سلیمان کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد  تصدیق ہوچکی ہے کہ دونوں اداکارائیں بھی ویب سیریز کا حصہ ہوں گی۔

تاہم ابھی تک شیلجا کجریوال سمیت صبا قمر یا ایمان سلیمان نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ تینوں کون سے منصوبے پر ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویب سیریز کی ہدایات فلم ساز مہرین جبار دیں گی اور اس میں فواد خان اور صنم سعید بھی ہوں گے۔اگر صبا قمر، ایمان سلیمان اور فواد خان ایک ہی ویب سیریز کا حصہ ہوئے تو تینوں اداکار پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں