(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستانی بیٹنگ لائن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے بابر اعظم نے قومی ٹی 20 کپ کے دوران ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ انہوں نے چھٹی سینچری بناڈالی ۔
رپورٹ کے مطابق سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر اعظم کی جانب سے ناردرن کی ٹیم کے خلاف بنائی گئی سینچری 2019 کے بعد سے ٹی 20 فارمیٹ میں ان کی چھٹی سنچری اننگز ہے۔ یہ بیٹنگ ریکارڈ اس لیے بھی قابل ذکر ہے کہ اس عرصے میں کسی اور پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں دو سینچریاں بھی نہیں بنائی گئی ہیں۔
ٹی 20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد اور کامران اکمل نے پانچ، پانچ جب کہ خرم منظور نے چار، مختار احمد اور شرجیل خان نے تین تین سینچریاں بنا رکھی ہیں۔ بابر اعظم نے میچ میں 63 گیندیں کھیل کر 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان کی اننگز میں 11 چو کے اور تین چھکے شامل تھے۔