ویب ڈیسک :سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کے عکس والی تصویر جاری کردی گئی ۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے پذیرائی مل رہی ہے۔