ویب ڈیسک :طوفان ''گلاب '' حرکت میں آگیا۔ سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ۔کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئیں۔کراچی میں بھی تیز ہوائیں ، شہری خوفزدہ
رپورٹ کے مطابق کراچی میں گہرے بادل چھائےہیں اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، فرئیر ہال کے قریب باعث بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا، ایک درخت بھی گرا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ۔کراچی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور تیز ہواؤں سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائيں زيادہ شدت سے داخل ہوں گی۔ تيز ہوائيں چليں گی۔ آندھی اور جھکڑ چل سکتے ہيں۔ڈائريکٹرميٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج بروز جمعرات 30 ستمبر کی شام یا رات سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ آج تک بحیرہ عرب پہنچے گا اور شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔جمعرات سے ہفتے تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ تیز بارش کی پیشگوئی کے پیش نظرکراچی، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، دادو اور ٹنڈو الہ یار میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پارک کیا جائے، کسی حادثے سے بچنے کے لیے طیاروں کے ونگز کو بھاری وزن باندھ کر پارک کیا جائے۔
Live from Badin #CycloneGulab pic.twitter.com/jgKF0VkE4U
— Raza Muhammad Shah Bukhari (@aliukt110) September 30, 2021