نوویکسین ، نوسروس ، پابندیوں کا کل سے آغاز ۔۔

30 Sep, 2021 | 03:57 PM

Ibrar Ahmad

  ویب ڈیسک : این سی او سی   کا  غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے کہناتھا کہ  یکم اکتوبر 2021 سےغیر ویکسین شدہ افراد کیلئے پابندیاں سخت ہونگی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن کیلئے این سی او سی کی ڈیڈ لائن کا آج بروز 30 ستمبر آخری دن ہے۔  یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے تعلیمی شعبہ، اندرون اور بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی۔ نان ویکسینیٹڈ افراد کھانے کیلئے ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جا سکیں گے جبکہ یکم اکتوبر سے نان ویکسینیٹڈ افراد شادی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ 

این سی او سی   کا  غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیوں کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے کہناتھا کہ   30 ستمبر کے بعد غیر ویکسین شدہ افراد پر پابندیاں لاگو ہوجائیں گی۔

وہی افراد کل  سے ہوائی جہاز اور ریل گاڑی میں  بیٹھ سکیں گے جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہوگا۔ کوروناویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد  شادی بیاہ کی تقریب، شاپنگ مال، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی  داخل نہیں ہو سکیں گے۔  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی ویکسین لگوائیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے بچوں کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے۔

مزیدخبریں