شہر کےمختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار

30 Sep, 2021 | 02:49 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  لاہور شہر کےمختلف علاقوں میں تیزبارش، مال روڈ،ڈیوس روڈ،ایجرٹن روڈپربارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا،
 تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر کےمختلف علاقوں میں بارش ،مال روڈ،ڈیوس روڈ،ایجرٹن روڈپربارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات  کی جانب سے سندھ، جنوبی پنجاب، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  آج کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، بہاولپور، رحیم یارخان، میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، لسبیلہ، خضدار میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

مزیدخبریں