ویب ڈیسک : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نےانڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ پروگرام 2021 منصوبے کا افتتاح روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ۔ پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے۔
وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی خصوصاً PCSIR کو Hemp کے پہلے فارم کے منصوبے کے افتتاح پر مبارکباد، انتہائ خوشی کی بات ہے کہ یہ اہم منصوبہ آگے بڑھا ہے اربوں ڈالر کی Hemp Industry کا پاکستان بھی اب اہم حصہ بننے کو ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 30, 2021