ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین ہراسگی کیخلاف پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں مہم چلانے کا ا علان

governor Punjab
کیپشن: governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے خلاف یونیورسٹیز میں مہم چلانے کا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہم کی سفارشات کے لیے 9 وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی ہے ۔گورنر پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے مجرموں کو نشانِ عبرت بنانے کے لیے قانون میں ترامیم بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ : بدقسمتی سے پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے، ہر شعبے میں سزا اور جزا کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین کو آگے بڑھانے کے مواقع فراہم کرنا ہماری حکومت  کی اوّلین ترجیح ہے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جھوٹ کو دنیا میں سچ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، کشمیریوں پر بھارت بدترین دہشت گردی کر رہا ہے،  پہلے بھی بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کچھ بھی ناممکن نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنایا جائے گا،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں خطاب کررہے تھے