عارف والہ، شہید کیپٹن سکندر سہیل مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

30 Sep, 2021 | 02:08 PM

 ویب ڈیسک  :ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندرسہیل شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان مارا گیا جبکہ دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ۔پاک فوج کے کیپٹن سکندرسہیل کو آبائی علاقے میں مکمل اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا۔

کیپٹن سکندر سہیل عارف والا کے گاؤں 19 ای بی فوجیانوالہ کےرہائشی تھے ، وہ چودھری سہیل لطیف کے بیٹے اور چودھری فیصل کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ میں عزیزواقارب کے علاوہ ،ڈی سی پاکپتن سمیت ضلع بھرسے اعلیٰ افسران اورہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ شہید کیپٹن سکندر 134 لانگ کورس سے پاس آوٹ ہوئے۔ ان کی پیرنٹ یونٹ 27آزاد کشمیر جبکہ فی الوقت ان کی پوسٹنگ ایف سی ٹانک میں تھی۔

مزیدخبریں