(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام مالدیپ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔
احسن اور منال ہنی مون کے لیے 28 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن تب انہوں نے اپنی منزل سے مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے یہ راز فاش کیا کہ وہ ہنی مون منانے مالدیپ پہنچے ہیں۔منال اور احسن مالدیپ کے خوشگوار نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی ویڈیوز اور سیلفیز انسٹاگرام پر پوسٹس کرکے مداحوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
احسن محسن نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کو کچھ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ جنت میں لنچ۔
دوسری جانب اداکارہ منال خان نے بھی سمندر کی سیر کے دوران خوبصورت تصاویر اور مختلف کھیل کھیلتے بھی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ رواں ماہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، منال خان نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت عروسی لباس اور زیورات پہنے ہوئے تھے جبکہ احسن محسن نے اپنے اس زندگی کے بڑے دن کے لیے ایک سیاہ رنگ کی خوبصورت شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔