معروف امریکی گلوکارہ اپنے باپ کیخلاف قانونی جنگ جیت گئیں

30 Sep, 2021 | 01:45 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز  اپنے باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت گئیں۔

لاس اینجلس کی عدالت کے جج نے جیمی اسپیئرز کو گلوکارہ کی سرپرستی کے قانونی حق سے محروم کرتے ہوئے انہیں برٹنی اسپیئرز کے بہترین مفاد میں عارضی نگران کا درجہ دے دیا، جج نے اپنے فیصلے میں جیمی اسپیئرز کو حکم دیا کہ سرپرستی کے تمام اختیارات گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو منتقل کر دیں۔

برٹنی اسپیئرز کے وکیل نے گلوکارہ کے والد کو زہریلا، بدزبان اور ظالم شخص قرار دیا اور کہا کہ برٹنی اس بات کی مستحق ہے کہ وہ کل صبح اپنے والد کی سرپرستی کے  خوف کے بغیر جاگے اور میری موکلہ بھی یہی چاہتی ہے۔

واضح رہےکہ برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں گلوکارہ کا سرپرست مقرر کیا تھا جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی سرپرست تھے، برٹنی اسپیئرز نے 27 جولائی کو لاس اینجلس کی عدالت میں چوتھی مرتبہ والد کو سرپرستی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں