ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا چودھری ظہورالٰہی شہید کا بڑا کارنامہ ہے، پرویزالہی

ch pervaiz elahi speaker pb assembly
کیپشن: ch pervaiz elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوتﷺ کی تحریک چلانا اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوانا چودھری ظہورالٰہی شہید کا بڑا کارنامہ ہے۔

چودھری ظہورالٰہی شہید کی سعودی عرب میں منعقد ہونے والی  40ویں برسی  کی تقریب سے  ویڈیو لنک پر خطاب چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہمارا خاندان ظہورالٰہی شہید کے مشن کو لیکر آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان محبت قابل قدر ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورہ پر کہا تھا کہ میں پاکستان کا سفیر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہور الٰہی شہید نے کبھی عوامی خدمت اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ساری زندگی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کی، چودھری ظہور الہی کی  برسی پر ہر سال ہم اپنے آپ سے عہد کرتے ہیں کہ یا اللہ ہم سے ایسے کام لے جس سے تو اور تیری مخلوق راضی ہو۔ انہوں نے برسی کی تقریب کے انعقاد پر صدر مسلم لیگ سعودی عرب چودھری اظہر وڑائچ کا شکریہ  ادا کیا۔چودھری پرویزالٰہی نے پیرس، سپین، جرمنی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں چودھری ظہورالٰہی شہید کی برسی کا انعقاد کرنے پر تمام مسلم لیگی رہنماؤں و کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔