ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں:وزیر اعلیٰ  پنجاب

cm punjab usman buzdar
کیپشن: cm punjab usman buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گجرات کے ارکانِ صوبائی اسمبلی نے  ملاقات کی،وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گجرات کے ارکانِ صوبائی اسمبلی چودھری  لیاقت علی، سلیم سرور، میاں محمد اختر حیات اور محمد ارشد چوہدری نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بعض علاقوں کو دانستہ پسماندہ رکھا گیا، ماضی کی روایات کے برعکس عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے ترجیحاً مکمل کرائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے مثال بنانا چاہتے ہیں، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت 360 ارب روپے کے فنڈز ملنے سے ترقی کا انقلاب آئے گا۔