(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے اور اس کی سبب پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر پارٹریج گرین کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملی تھی جب آفیسرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی الٹی پڑی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 43 سالہ خاتون یہ گاڑی چلا رہی تھیں جس نے قانونی حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی اور دیگر منشیات بھی استعمال کررکھی تھیں، خاتون کو گرفتار کرکے زخموں کے پیش نظر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس کی گاڑی کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو عوام کے لئے بحال کر دیا گیا۔