ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس دوائی پر تجربات  و تجزیے  شروع

A Pfizer Pill to Treat COVID-19 Could Be Available by the End of 2021
کیپشن: A Pfizer Pill to Treat COVID-19 Could Be Available by the End of 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی دواساز کمپنی  فائزر   کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دوائی پر تجربات  و تجزیے  شروع کر دیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی دواساز کمپنی  فائزر    نےکورونا وائرس دوائی پر تجربات  و تجزیے  شروع کر دیے ، فائزر  اینٹی وائرل   دوائی  کے کلینکل تجربات   کورونا ہونے  والے اور اس کے اثرات  نمایاں ہونے والے افراد سمیت ایک ہی گھر میں مقیم 18 سال اور اس سے زائد کی عمر کے 2 ہزار 660 افراد  پر کیے جائیں گے۔

فائزر ورلڈ  ریسرچ، ڈویلپمنٹ ایند میڈیسن  فکیلٹی  کے   چیئر مین  میخائل  دولسٹن  کا کہنا ہے کہ ’’پوری دنیا کو اپنے زیر اثر  لینے  والے کورونا وائرس  کو قابو میں لینے والی ویکسین کے ساتھ ساتھ  ہمیں اس کے  برخلاف باقاعدہ  ادویات کو بھی فروغ دینا لازمی ہے۔ ‘‘ ڈولسٹن  کا کہنا تھا کہ  تجربات کی گئی ادویات کے کامیاب رہنے کی صورت میں  وائرس کے پھیلاؤ کا سد باب کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ فائزر سے قبل مرک اور روشے نے  کووڈ۔19 کا سد باب کرنے والی دوائی تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔