کرکٹ دیوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

30 Sep, 2021 | 09:44 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک (سٹی42 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔  

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا، فی الحال اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری تین دنوں یعنی یکم سے تین اکتوبر تک کھیلے جانے والے میچز پر ہوگا، شائقین کرکٹ ان تمام میچز کی ٹکٹیں بک می ڈاٹ پی کے سے بک کرواسکتے ہیں، تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ کوویڈ 19 سے متعلق پی سی بی اور حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تمام تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازم ہوگا۔

پاکستان بھر میں ٹکٹ ایم اینڈ پی سیلز دفاتر سے فون پر یا آن لائن خریدے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے (0313ـ7786888) رابطہ کیا جاسکتا ہے، آن لائن ٹکٹ خریدنے کے لیے اس ویب سائٹ ایڈریس  پر رابطہ کریں: www.Bookme.pk

مزیدخبریں