(فاران یامین) شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے کا معاملہ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر ملزم نعمان کو نواں کوٹ پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 15 پر کال چلنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نعمان خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اور موبائل ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا، خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔