ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Rape case
کیپشن: Rape case
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شادی کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کرنے کا معاملہ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر ملزم نعمان کو نواں کوٹ پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق 15 پر کال چلنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نعمان خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اور موبائل ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا، خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا کہنا ہے کہ  خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer