پولیس افسران کے تبادلے

30 Sep, 2021 | 10:21 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: وفاقی حکومت نے دو پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو مذکورہ پولیس افسران کو ریلیو کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔
 تفصیلات کے مطابق  ڈی پی او نارووال سید علی اکبر شاہ اورایس پی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سید علی اکبر شاہ کا اسلام آباد پولیس تبادلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس پی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کو پنجاب سے موٹروے پولیس بھیج دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے مذکورہ افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دونوں افسران پنجاب میں اس وقت تعینات ہیں۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو مذکورہ پولیس افسران کو ریلیو کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

 دوسری جانب پنجاب  حکومت او ایس ڈی افسران کو تقرری دینے سے گریزاں، کچھ افسران کئی ماہ اورمتعدد سال سےزائدعرصہ سےاوایس ڈی ہیں جبکہ  او ایس ڈی افسران سارا دن سیکرٹریٹ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ، پی ایم ایس افسر ارشد محمود گزشتہ  2سال سے او ایس ڈی،پی ایم ایس افسر ملک جاوید نسیم تیرہ ماہ ، پی ایم ایس افسر اللہ رکھا انجم پانچ ماہ سے او ایس ڈی ہیں، پی ایم ایس افسر حمزہ علی گزشتہ  ایک سال ،پی ایم ایس افسر احسن وحید چھ ماہ، پی ایم ایس افسر عبیداللہ، ڈی ایم جی افسر علی عنان قمر  گزشتہ5 ماہ سے او ایس ڈی، سابق کمشنر ملتان جاوید اختر محمود ایک ماہ، پی ایم ایس افسر طاہر رضا ہمدانی سات ماہ ، سابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ، پی ایم ایس افسر ناصر جمال ہوتیانہ ، ڈی ایم جی افسرسہیل اشرف،ناصربشیر،نادرچٹھہ،عامر عقیق او ایس ڈی ہیں

مزیدخبریں