اداکارہ میرا پر جادو ہوگیا

30 Sep, 2020 | 11:50 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(سٹی 42) اپنی اداؤں سے دوسروں پر جادوچلانے والی اداکارہ میراپرجادوہوگیا۔

سکینڈل کوئین اداکارہ میراپاکستان کوسرسبزوشاداب بنانے کےمشن پرنکل پڑیں، کراچی کی نجی یونیورسٹی میں دوپودےلگادئیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم شجر کاری  کی آگاہی مہم چلائیں گے۔ میں شجرکاری مہم کا بھرپور حصہ بنوں گی۔  میں اپنی پوری کوشش کروں گی  کہ دس ہزار پودے لگائیں،  لوگوں کو آگاہی بھی دو ں گی جس طرح تعلیم بہت ضروری ہے اس طرح شجرکاری ضروری ہے۔ یہ میرے بچوں کی طرح ہیں،ان کی دیکھ بھال میں ایک ماں کی طرح کروں گی۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا  کہ وہ بالکل صحت مندہیں لیکن بال گررہے ہیں، جھوٹ نہیں بول رہی میں ڈاکٹر کے پاس سے آرہی ہوں۔  پیرومرشدکاکہناہےمجھ پرجادوہوگیا ہے۔

مزیدخبریں