بسام سلطان: بیت المال اور نیشنل ہسپتال ڈیفنس کےاشتراک سے سماعت سے محروم 3 بچوں کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ بچے اب سننے کے ساتھ ساتھ بولنے کی صلاحیت بھی رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بیت المال کے تعاون سے نیشنل ہسپتال ڈیفینس میں سماعت سے محروم بچوں کے مفت آپریشن کئے گئے، سماعت سے محروم 3 بچوں کا کامیاب کا کلہرامپلانٹ کیا گیا، ماہر آڈیالوجسٹ ڈاکٹرعاطف اکرام نے بتایا کہ بیت المال اور نیشنل ہسپتال کے اشتراک سے 200 سے زائد بچوں کا کاکلہر امپلانٹ کیا جائے گا۔
ماہرآڈیالوجسٹ ڈاکٹرعاطف اکرام کامزید کہنا تھا کہسماعت سے محروم بچوں کا مفت آپریشن کیا جا رہا ہے جو سننے کے ساتھ ساتھ بول بھی سکیں گے۔
اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے شکرگزار ہیں کہ حکومتی اور پرائیویٹ ادارے مستحق افراد کو مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مستحق مریضوں کومفت سہولیات کی فراہمی یقینا احسن اقدام ہے۔ مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔
اس سے قبل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، جناح پارک کے رہائشی محبوب اختر کی 10 سالہ بیٹی زوہا محمود ایک سال کی تھی، جب اُس کی قوت سماعت جاتی رہی جس کی وجہ سے بچی بولنے سے بھی محروم ہوگئی تھی اور اب ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے سر کے اندر اور کانوں میں آلات لگا دیئے گئے، جس سے بچی اب سننے کے قابل ہے۔